....
[ New messages · Members · Forum rules · Search · RSS ]
  • Page 1 of 1
  • 1
Forum » اہلحق سیکشن » الحدیث » ام المومنین حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہ) بیان کرتی ہیں کہ
ام المومنین حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہ) بیان کرتی ہیں کہ
DOIDate: Thursday, 2009-05-07, 3:42 PM | Message # 1
Sergeant
Group: Moderators
Messages: 22
Awards: 0
Reputation: 0
Status: Offline
ام المومنین حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہ) بیان کرتی ہیں کہ
انہوں نے ایک غالیچہ خریدا جس پر تصویریں تھیں ۔
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو دیکھا تو آپ (ص) دروازے پر ہی کھڑے رہے ، اندر نہیں آئے ۔
بی بی عائشہ (رض) نے آپ (ص) کے چہرے پر کراہت محسوس کی تو پوچھا :
یا رسول اللہ (ص) ، میری توبہ ہے ، میں نے کیا گناہ کیا ہے ؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ یہ غالیچہ کیسا ہے ؟
بی بی عائشہ (رض) نے فرمایا : میں نے آپ کے لیے اس کو خریدا ہے تاکہ آپ اس پر بیٹھیں اور تکیہ بنائیں ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب میں فرمایا :
ان تصویر والوں پر قیامت کے دن عذاب ہوگا ۔ ان سے کہا جائے گا کہ اپنی بنائی ہوئی تصویروں کو زندہ کرو ۔
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید فرمایا کہ ۔۔۔۔
جس گھر میں تصویریں ہوتی ہیں اس میں فرشتے نہیں آتے ۔
صحیح بخاری
كتاب اللباس
باب : من كره القعود على الصورة
حدیث : 6022
 
Forum » اہلحق سیکشن » الحدیث » ام المومنین حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہ) بیان کرتی ہیں کہ
  • Page 1 of 1
  • 1
Search:


Copyright@RaddEBatilah © 2024